بارہمولہ میں جسمانی طور خاص افراد کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کا انعقاد

 بارہمولہ// کمشنر فار پرسنسز وِد ڈِس ایبلٹیز اورایک رضاکار تنظیم ہوپ نے یہاں جسمانی طور خاص افراد کے ٹی10کرکٹ میچ کا اہتمام کیا جس میں جسمانی طور ناخیزافراد نے حصہ لیا۔یہ میچ بارہمولہ ٹائیگرس اورکپوارہ لاینس کے درمیان شوکت علی سٹیڈیم گورنمنٹ ڈگری کالج بارہمولہ میں کھیلا گیا ۔کرکٹ میچ بارہمولہ ٹائیگرس نے جیتا جب کہ کپوارہ لاینس رنر س اپ تھے۔شریک ٹیموں میں اس موقعہ پر مومینٹوز تقسیم کئے گئے۔بارہمولہ ٹائیگرس اور کپوارہ لاینس کے درمیان ایک کیرم مقابلہ بھی منعقد ہواجسے بارہمولہ ٹائیگرس نے جیتا۔