منجاکوٹ //تحصیل منجاکوٹ میں زوردار بارش ہونے سے پانی سڑکوں اور دکانوں میں آگیاجس سے دکانداروں کو نقصان ہواہے۔منجاکوٹ بازار میں نالیوں میں کوڑا کرکٹ ڈالنے سے نالیاں پورے طریقہ سے بند ہو جاتی ہیں جس سے پورا پانی دکانوں میں گھس جاتا ہے۔جمعہ کے روز بھی بارش کے باعث پانی دکانوں میں آگیاجس سے دکانداروں کانقصان ہواہے۔