محمد تسکین +اشتیاق ملک
جموں// بھاری بارشوں کے پیش نظر ضلع انتطامیہ رام بن نے دسویں جماعت تک کے تمام اسکولوں کو پیر کے روز بند رکھنے کے احکامات جاری گئے ہیں۔ضلع مجسٹریٹ رام بن مسرت اسلام کی طرف سے ٹویٹرپر جاری ایک حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ بھاری بارشوں اور سیلابی ریلوں کے پیش نظر ضلع میں دسویں جماعت تک کے تمام اسکول 26 جون یعنی پیر کو بند رہیں گے۔تاہم حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ تدریسی عملے کو اپنے اپنے اسکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ادھر چیف ایجوکیشن افسر ڈوڈہ نے بھی آٹھویں جماعت تک کے اسکولوں میں پیر کو آٹھویں جماعت تک چھٹی کا اعلان کیا ہے تاہم تدریسی عملے کو سکولوں میں حاضر رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔بتادیں کہ محکمہ موسمیات کے مطابق جموں و کشمیر میں اگلے چند روز کے دوران موسم خراب رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دوران ندی نالوں میں سیلابی ریلے اور کہیں کہیں مٹی کے تودے گر آنے کا بھی امکان ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بارشوں کے پیش نظر رام بن اور ڈوڈہ میں سکول بند