محمد تسکین
بانہال // ہفتے کی شام سے بانہال اور رام بن کے سیکٹر میں وقفے و قفے سے بارشیں ہو رہی ہیں اور یہ سلسلہ اتوار کے روز بھی رک رک کر جاری رہا۔ بارشوں کے باوجود جموں سرینگر قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حرکت بغیر کسی خلل کے جاری رہی۔ ٹریفک پولیس نے کشمیر عظمی کو بتایا کہ اتوار کے روز شاہرا پر گاڑیوں کی آمدورفت دو طرفہ طور بغیر کسی خلل کے جاری رہی تاہم کئی مقامات پر ٹریفک کی نقل و حرکت سست رفتار رہی۔اس دوران پیر پنجال کی دور پہاڑیوں پر تازہ برفباری کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں تاہم میدانی علاقوں میں اتوار شام تک ہلکی ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری تھا۔