نئی دہلی //ایلوپیتھی طریقہ علاج کے خلاف تبصرہ کر کے تنازعات کا سامنا کر رہے بابا رام دیو نے اب کورونا ٹیکہ کاری سے متعلق بڑا بیان دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اچھے ڈاکٹر دیودوت (فرشتہ) کے برابر ہوتے ہیں اور بہت جلد وہ خود کورونا ویکسین لگوائیں گے۔ ساتھ ہی بابا رام دیو نے لوگوں سے بھی ویکسین لینے کی اپیل کی۔ رام دیو نے کہا کہ کورونا سے بچنے کے لیے یوگا اور آیوروید کے ساتھ ہی ٹیکہ لینا بھی ضروری ہے۔