مینڈھر//اے آرٹی او پونچھ عبد الرحیم نے مینڈھر پولیس کے ہمراہ جمعہ کو سنگالہ اور منکوٹ میں مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر گاڑیوں کی چیکنگ کی جس دوران ائور لوڈنگ اور بغیر کاغذات کے سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے مالکان سے دس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔ اس دوران ضلع ٹریفک پولیس کے انچارج محمد معروف بڈھانہ نے بھی ٹریفک پولیس کے ہمراہ کئی ناکے مینڈھر میں لگا کرگاڑیوں کے مالکان کو45چالان کر تے ہوئے 29سو روپے جرمانہ وصول کیا ۔ اے آرٹی او پونچھ کے ہمراہ ایس ڈی پی او مینڈھر ریاض تانترے اور ایس ایچ او مینڈھر محمد امین چوہدری و پولیس اہلکاربھی تھے ۔ اے آرٹی او نے کہا کہ انہوں نے مختلف جگہوں پر ناکے لگا کر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں سے دس ہزار روپے جرمانہ وصول کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کئی گاڑیاں بغیر کاغذات کے اور کئی ائور لوڈنگ کررہی تھیںجس کو دیکھتے ہوئے انہوں نے یہ جرمانہ وصول کیا۔ انہوںنے ڈرائیور طبقہ کو یہ ہدایت دی ہے کہ بغیر کاغذات کے گاڑی نہ چلائیں اور نہ ہی ائورلوڈنگ کریں۔اسی طرح سے انہوں نے دیگر ٹریفک قوانین کی پاسداری کی تلقین کرتے ہوئے کہاکہ سیٹ بیلٹ پہنی جائے ۔انہوںنے کہاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔وہیں ضلع ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین شکنی پر2900روپے جرمانہ وصول کیاہے ۔