ایک دن کی معطلی کے بعد

سرینگر// ضروری مرمت کے پیش نظر ایک دن کی معطلی کے بعد سرینگر جموں اور سرینگر لہہ شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے دوبارہ بحال کر دیا گیا ہے ۔ اگرچہ جمعرات کی صبح سرینگر جموں شاہراہ پر پسیاںگر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل میں پھر خلل پڑا تھا، تاہم بعد میں ٹریفک کو دوبارہ بحال کیا گیا ۔ محکمہ ٹریفک کے ایک سنیئر آفیسر نے سی این آئی کو بتایا کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی آف انڈیا نے ناشری اور جواہر ٹنل کے درمیان سڑک کی ہفتہ وار مرمت کیلئے شاہراہ پر ٹریفک معطل رکھا تھا۔ٹریفک پولیس کے مطابق جمعرات کو لداخ کو کشمیر اور وادی کو ملک کے ساتھ جوڑنے شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل کو بحال کر دیا گیا۔ ادھر جمعرات کی صبح اگرچہ شاہراہ پر رام بن کے قریب پسیا ں گر آنے کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل کچھ گھنٹوں تک بند ہوئی تھی تاہم بعد میں شاہراہ کو دوبارہ ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کر دیا گیا ۔اسی دوران 86 کلومیٹر طویل تاریخی مغل روڈ اور اننت ناگ – سنتھن کشتواڑ سڑک پر ٹریفک جاری ہے ۔ جبکہ لداخ یونین ٹریٹری کو کشمیر سے جوڑنے والی قومی شاہراہ پر بھی ٹریفک دوبارہ شروع کیا گیا ۔