1ہزار لیٹر کچی شراب و 10لیٹر شراب ضائع
کٹھوعہ //ایکسائز محکمہ نے ضلع کٹھوعہ شراب مخالف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے 1000لیٹر لہان جبکہ 10لیٹر شراب ضائع کرتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ شراب ودیگر غیر قانونی سرگرمیوں سے دور رہیں ۔ایکسائز کمشنر کی ہدایت پر ڈپٹی ایکسائز کمشنر جموں کی سرپرستی میں محکمہ ایکسائز کی ایک ٹیم نے جکبہر ،دھمبرہ ،مہائی چک اور چک دراب خان علاقوں میں انجام دی گئی ایک کاروائی کے دوران صحت کیلئے مضر ایک ہزار لیٹرلہان کے علاقہ 10لیٹر شراب کو ضائع کر دیا ۔