کشتواڑ//کشتواڑ سنتھن شاہراہ پر کوڑیہ کے مقام پر دیرشام سڑک کی تعمیر پر مامورایل این ٹی کو اس وقت حادثہ پیش آیا جب وہ کھدائی کررہی تھی اور ایل این ٹی ایچ ٹی لاین پر گرگئی تاہم اس حادثے میں کوئی زخمی نہ ہوا۔ حادثے کے فورا ًبعد پولیس کی نفری کو جائے حادثے پر لگایا گیا تاکہ کوئی واقع رونما نہ ہوسکے۔تفصیلات کے مطابق اگرچہ کوئی نقصان نہ ہوا تاہم دیر شام گارڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جسکے سبب کئی گھنٹوں تک لوگ درماندہ ہوکر رہ گئے اور دیر رات اسے ہٹایا گیا۔چھاترو کے سبھی علاقہ جات میں ایچ ٹی لاین کے گرنے کے سبب بجلی گل رہی جسے بحال نہ کیا جاسکا۔