جموں //نیشنل پنتھرز پارٹی کارکنوں نے ریاستی اور مرکزی حکومت کیخلاف احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ حکومت عوام کو سیکورٹی فراہم کرنے میں پوری طرح سے ناکام ہو چکی ہے ۔ٹرانسپورٹ نگر میں کئے گئے احتجاج کے دوران پارٹی کے زونل صدر نیرج گپتا نے کہاکہ ریاست میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی کاروائیاںعام لوگوں کیلئے سخت خطرہ بن چکی ہیں لیکن بھاجپا کی مرکزی اور ریاستی گورنر انتظامیہ عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔مظاہرین نے کہا کہ پاکستان ایک جانب امن و خوشحالی کی بات کرتا ہے وہائیں دوسری جانب دہشت گردی کو بھی بڑھائو دینے جیسی سرگرمیوں میں ملوث ہے جبکہ پاکستانی افواج کی طرف سے سرحدی علا قوں میں کی جارہی فائرنگ کی وجہ سے عام لوگوں کو متعدد مسائل کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مظاہرین نے حکومت سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ ریاستی عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیساتھ ساتھ دہشت گردی جیسے مسائل کیساتھ نمٹنے کیلئے سیکورٹی انتظامات مزید سخت کئے جائیں ۔