کشتواڑ//این ایچ پی سی کے ڈول ہستی پاﺅر اسٹیشن کی جانب سے مچیل ماتا یاتریوں کےلئے ڈول میںزیرو موڈ پر ایک مفت لنگر کا اہتمام کیا ۔لنگر کا اہتمام ڈول ہستی پاﺅر اسٹیشن کے ملازمین نے سی آئی ایس ایف یونٹ اور 7ویں ریزرو بٹالین کشتواڑ کے اشتراک سے زیر سرپرستی پاﺅر اسٹیشن کے سربراہ یوگیندر کوٹھا کے زیر اہتمام کیاہے ۔لنگر صُبح سے ہی شروع کیا گیا اور ہزاروں کی تعداد میں مچیل ماتا یاتریوں نے اس میں شرکت کرکے بھنڈارا سے پرساد لیا۔یاتریوں کا این ایچ پی سی ملازمیں اور سی آئی ایس ایف کے جوانوں نے استقبال کیا ۔لنگر میں تمام مذاہب کے لوگوں نے بلا لحاظ مذہب و ملت شرکت کرکے یکجہتی اور اتفاق کی علامت کا مظاہرہ کیا۔