جموں //ایجیک کے صدر عبدالقیوم وانی نے این ایچ ایم ملازمین پر پولیس کاروائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ طاقت کا استعمال کرکے ملازمین کی آواز کو دبایا نہیں جاسکتا ہے۔ بنگلہ دیش سے واپسی کے بعد ایجیک صدر عبدالقیوم وانی نے کہا ہے کہ این ایچ ایم ملازمین پر امن طور پر اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ایجیک نیشنل ہیلتھ میشن ایمپلائز کے جائز مانگوں کی حمایت کرتا ہے اور کبھی بھی خواتین ملازمین پر طاقت کے بے تحاشہ استعمال کی مذمت کرتا ہے اور این ایچ ایم ملازمین کی ہر معاونت کو تیار ہے۔واضح رہے کہ نیشنل ہیلتھ میشن ایمپلائز پچھلے 20دنوں سے ہڑتال پر ہے اور ریاستی سرکار نے اس حوالے سے خاموشی اختیار کی ہے۔ انہوں نے ریاستی وزیر اعلیٰ، وزیر صحت اور چیف سیکریٹری پر زور دیا ہے کہ وہ اس معاملے میں ذاتی مداخلت کرکے انسانی مسئلے کو فوراً حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ کنٹیجنٹ پیڈ ایمپلائز اپنی مانگوں کو لیکر احتجاج کررہے ہیں اور ایس آر او 520میں شامل کرنے کی مانگ کررہے ہیں تاہم ریاستی سرکار انکی جانب کوئی بھی توجہ نہیں دی رہی ہے اورسالہاسال سے کم تنخواہوں پر کام کررہے ہیں ۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ ملازمین کی مانگوں کو پورا کرنے کیلئے اقدامات اٹھائیں۔