عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//لیفٹینٹ گورنر مسٹر منوج سنہا نے کل لوک بھون میں شری امر ناتھ جی یاترا گائیڈ بُک کی 15 ویں ایڈیشن جاری کی ۔ لفٹینٹ گورنر نے جموں ٹورازم فیڈریشن کی تعریف کی کہ وہ pilgrimage ٹورازم کے تجربے کو بہتر بنانے کیلئے مسلسل کوششیں کر رہی ہے ۔ انہوں نے فیڈریشن اور تمام متعلقہ تنظیموں کے مشترکہ تعاون کی بھی تعریف کی جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ شری امر ناتھ جی یاترا عقیدت مندوں کیلئے محفوظ اور روحانی طور پر مطمئن کرنے والا سفر رہے ۔ اس سال کی گائیڈ بُک یاتریوں کیلئے ایک اہم معلوماتی دستیاب ہے ۔ یہ لکھن پور سے پوتر گپھا تک دونوں راستوں پر سہولیات ، حفاظتی پروٹوکولز ، یاترا کے ضوابط ، رجسٹریشن کے طریقہ کار ، طبی سہولیات ، رہائش کے اختیارات اور ایمر جنسی رابطہ نمبروں کی اہم معلومات فراہم کرتی ہے ۔
چئیر مین ٹورازم فیڈریشن آف جموں اور پریذیڈنٹ وشو ہندو پریشد جموں و کشمیر و لداخ راجیش گپتا نے بتایا کہ جموں توی آرتی کے شاندار کامیاب تجربے سے تحریک حاصل کرتے ہوئے اب باقاعدہ آرتی تقاریب علاقے کے دیگر مقدس مقامات تک وسعت دی گئی ہے جن میں سروئیں سر ناگ مندر ، بابا کیلکھ دیو استھان ، پرمنڈل ، گھگوال ، جٹوال اور رگھوناتھ مند ر شامل ہیں ۔ ٹورازم فیڈریشن نے شری امر ناتھ جی یاترا 2026 کیلئے مکمل طور پر تیاری کر لی ہے ۔ جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ کے ساتھ ہم آہنگی میں باقاعدہ آرتی کے تسلسل کا اہتمام 29 جون ( جیشٹھ پورنیما ) سے کیا گیا ہے ۔ جموں میں آرتی کے پہلے دن 29 جون کی صبح پوجن کیا جائے گا جو پچھلے سال کی روایت کو جاری رکھے گا اس کے علاوہ لنگر کا سلسلہ جموں میں موجودہ رجسٹریشن کاؤنٹر پر اسی تاریخ سے جاری رہے گا ۔ٹورازم فیڈریشن نے شری امر ناتھ جی یاتریوں کیلئے اپ گریڈڈ سہولیات کو نمایاں کرنے والی ایک ویڈیو دستاویزی فلم بنانے کا بھی منصوبہ بنایا ہے جو لکھن پور سے پووتر گپھا تک پورے علاقے کو کوور کرے گی ۔ یہ دستاویزی فلم یاترا شروع ہونے سے پہلے جاری کی جائے گی جو یاتریوں کو دستاب سہولیات سے آگاہ کرے گی اور عقیدت مندوں کو یاترا کے ضوابط اور حفاظتی پروٹوکولز کی جانکاری دے گی ۔ گائیڈ بُک ٹورازم فیڈریشن آف جموں کیلئے مسٹر شیوانگ ستیہ گپتا آف ای ایس پی اے ایف ای ای پرائیویٹ لمٹیڈ کے ذریعے ڈیزائن اور پرنٹ کی گئی ہے جو شری امر ناتھ جی یاتریوں میں مفت تقسیم کیلئے تیار کی گئی ہے تا کہ ان کی فلاح و بہبود اور معلومات کی فراہمی ممکن ہو سکے ۔