ایل جی کے پرنسپل سیکرٹری نے جموں سمارٹ سٹی منصوبوں کا جائزہ لیا

جموں//لیفٹنٹ گورنر کے پرنسپل سیکرٹری نے راج بھون میں جموں سمارٹ سٹی پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائیزہ لینے کیلئے میٹنگ کی صدارت کی ۔ دورانِ میٹنگ سی ای او جموں سمارٹ سٹی لمٹیڈ نے مکمل کئے گئے منصوبوں سے متعلق مفصل پرذنٹیشن پیش کی ۔ انہوں نے انٹی گریٹڈ کمان اور کنٹرول سنٹر، سمارٹ کھمبوں ، ایڈ پینلوں ، آئی ٹی ایم ایس ، سمارٹ کارڈ ، ڈسپلے پینل اور شہری سہولیات کیلئے ای بل ادائیگی جیسے منصوبوں پر جاری پیش رفت کے بارے میں بھی جانکاری دی گئی ۔ پرنسپل سیکرٹری نے جاری سمارٹ سٹی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے بین محکمہ جاتی تال میل پر زور دیا ۔ انہوں نے متعلقہ افسروں کو شہر میں نئے پارکنگ مقامات کے قیام کے امکانات کو تلاش کرنے کیلئے کہا ۔ انہوں نے حال ہی میں چالو کئے گئے کثیر السطحی کار پارکنگ و کمرشل کمپلیکس کے باہر سمارٹ ڈسپلے نصب کرنے کی متعلقہ حکام کو ہدایت دی ۔ جس میں دستیاب پارکنگ سلاٹ سے متعلق جانکاری دستیاب رہے ۔