جموں//لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے جمعہ کو راج بھون میں شری کیلاکھ جیوتش اویم ویدک سنستھان کا سالانہ اِن ہائوس میگزین ’’ کارتویا مارگ ‘‘ جاری کیا۔صدر شری کیلاکھ جیوتش اویم ویدک سنستھان ٹرسٹ مہنت روہت شاستری کی طرف سے تدوین کردہ اِشاعت میں سنسکرت کے نامور سکالروں او رنوجوان محققین کے تحریر کئے گئے متعدد تحقیقی مضامین شامل ہیں۔مہنت روہت شاستری نے بھی سنسکرت کے فروغ ، ترقی اور افزودگی کی کوششوں کو مزید تقویت دینے پر اَپنے خیالات کا اِظہار کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے ایڈیٹر ، تعاون کرنے والوں او راشاعتی ٹیم کو مبارک باد دی ۔ اُنہوں نے کہا کہ سنسکرت میں سائنس ، ریاضی ، آرٹس اور ہیومینٹیز میں علم کا خزانہ ہے اور اِس طرح کی اشاعت سے سنسکرت کے علوم کو تقویت ملے گی ۔اِس موقعہ پر انکش شرما، پروفیسر شرت چندر شرما اور دیپک گپتا بھی موجود تھے۔