جموں// راجوری میں لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے نوشہرہ سیکٹر میں پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں ایک عام شہری زخمی ہوگیا ۔ پولیس نے بتایا ’پاکستان کی جانب سے ایل او سی کے نوشہرہ سیکٹر کے لام علاقہ میں اتوار کی شام بلااشتعال فائرنگ کی گئی‘۔ انہوں نے بتایا کہ اس بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں 45 سالہ محمد یوسف ولد کرم دین ساکن پوکھرنی لام زخمی ہوگیا۔ زخمی محمد یوسف کو پہلے نزدیکی اسپتال اور بعد ازاں گورنمنٹ میڈیکل کالج و اسپتال جموں منتقل کیا گیا ۔