عظمیٰ نیوز سروس
سمیت بھارگوراجوری // راجوری ضلع میں LOCپر واقع ایک گائوں میں منگل کو بارودی سرنگ کے دھماکے میں کم از کم 6 فوجی اہلکار زخمی ہو گئے۔پولیس نے بتایا کہ فوجی گشتی ڈیوٹی پر تھے، جب صبح 10.45 بجے نوشہرہ سیکٹر میں کھمبہ قلعہ کے قریب فوجیوں میں سے ایک نے غلطی سے زیر زمین بچھای گئی بارودی سرنگ پر قدم رکھا، جس سے دھماکہ ہوا۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔حکام نے بتایا کہ دراندازی کے خلاف رکاوٹ کے نظام کے ایک حصے کے طور پر، لائن آف کنٹرول کے قریب آگے کے علاقے بارودی سرنگوں سے بھرے ہوئے ہیں جو کبھی کبھی بارشوں سے بہہ جاتے ہیں جس کے نتیجے میں اس قسم کے حادثات ہوتے ہیں۔