سرنکوٹ// ایس ڈی ایم سرنکوٹ نر یش کمار ڈینگرا نے محکمہ پی ایچ ائی اور محکمہ فیشری کے دفاترکا اچانک معاینہ کیا۔ جس میں انھوں نے محکمہ فیشری انسپکٹرسے ریکارڈ طلب کیا اور یہ جانکاری حاصل کی کہ آپ نے کتنے لوگوں مچھلی کا کاروبار کرنے والوں کولائسنس جاری کیے اور اس بعد ایس ڈی ایم نے کہا کہ دریاکے قریب سے غیر قانونی طور ریت بجری نکل رہی ہے اس کو فوری طور پرعملہ پولیس اور محکمہ ریونیو کے ساتھ اس غیر قانونی کام روکنے کا حکم کیا۔ انھوں ملازموں کی فہرست طلب کی کہ محکمہ فشریز میں کتنے لوگ ملازم ہیں۔ تاہم ایس ڈی ایم نے اسی دوران محکمہ پی ایچ ای دفتر کا بھی معاینہ کیا۔ جس انھوں نے الگ الگ دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کی فریادسی اور محکمہ پی ایچ کے اے ای کو ہدایت جاری کی کہ پانی سپلائی کو یقینی بنایا جائے شکایت کا موقعہ نہیں ملنا چاہیے۔ اور ملازموں کو اپنی ڈیوٹی پر متحرک رکھو۔ اس دوران گاؤں مستان درا ہل کاکا جھبی توتی اور دیگر علاقوں سے آئے لوگوں نے کہا کہ کچھ علاقوں میں پایپیںہی موجود نہیں ہیں اور پانی کا ذکر کرنا ہی فضول ہے۔