سرنکوٹ //ڈاک بنگلہ سرنکوٹ میں ایس ڈی ایم سرنکوٹ نریش ڈینگرا نے تحصیل آفیسران کی جائزہ میٹنگ لی۔اس موقعہ پر ایس ڈی ایم نے افسران کو ہدایت جاری کی کہ لوگوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پہ حل کئے جائیں تاکہ کسی بھی قسم کی شکایت کا موقعہ نہ ملے۔انہوں نے محکمہ پی ایچ ای کے کاموں کا جائزہ لیا اور سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو پانی کی سپلائی وقت پر مہیا کرائی جائے۔ انہوںنے محکمہ امورصارفین کو وقت پر راشن فراہم کرنے کی ہدایت دی جبکہ محکمہ بجلی کو سپلائی نظام میں بہتری کے اقدامات کرنے پر زور دیاگیا۔ایس ڈی ایم نے محکمہ صحت ،محکمہ تعلیم ،میونسپل کمیٹی، محکمہ زراعت اور محکمہ سوشل ویلفیئرو محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران سے بھی تعمیروترقی کے کاموں کی جانکاری حاصل کی ۔انہوںنے کہاکہ سبھی ملازمین اور افسران ایمانداری سے کام کریں اور اپنی حاضری کو یقینی بنائیں ۔