عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر//ایس پی کالج سری نگر نے کل نشاط پارک سے فرشور روڈ پر واقع بتھ پارک تک ایک روڈ ریس کا انعقاد کیا۔ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر غلام جیلانی قریشی نے جھنڈی دکھا کر شرکاء اور تماشائیوں کی پرجوش خوشی اور جوش و خروش کے درمیان آغاز کیا۔100 سے زائد طلباء نے سرگرمی سے حصہ لیا اور پوری دوڑ میں اپنی طاقت اور برداشت کا مظاہرہ کیا ۔منصور بلال نے سالانہ کالج روڈ ریس 2024 جیتا جب کہ بلال الطاف اور سہیل فاروق بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔خواتین کی کیٹیگری میں عذرا راشدنے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ دیشا پنڈت اور حریم فاروق نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔تمام شرکاء کو سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا۔ ٹاپ10ایتھلیٹس کو خصوصی طور پر تمغوں سے نوازا گیا اور پہلے تین ٹاپرز کو بالترتیب 1500، 1200 اور 1000 روپے کا نقد انعام دیا گیا۔