کٹرہ//آل انڈیاایس سی ؍ایس ٹی ؍اوبی سی کنفیڈریشن کٹرہ اکائی کاایک اجلاس چمباکٹرہ میں منعقدہواجس میں ریزرویشن بچائو ،آئین بچائومہم سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔میٹنگ کے دوران کنفیڈریشن کے صدرآرکے کلسوترہ کے ہمراہ ششی سیال بھی تھے۔کلسوترہ نے کٹرہ کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ سیوریزرویشن سیومہم کوتعاون دیں۔اس دورا ن بتایاگیاکہ کنفیڈریشن کی جانب سے 5فروری 2018 کوعوامی ریلی نکالی جائے گی۔اس دوران بیکورڈکلاسز،نان ریزرویشن اِن پرموش، پرائیویٹ سیکٹرمیں ریزرویشن نہ ہونے سے متعلق تشویش کااظہارکیاگیا۔اس دوران میٹنگ میں ششی سیال، اشوک کمار، پارس رام، امت تھاپا، دیوان چند، بنسی لال، پریتی اورسشمادیوی ودیگران موجودتھے۔