گول//ایس ایس پی رام بن پی ڈی نیتانے گول سب ڈویژن کا دورہ کیا جن کے ہمراہ ایس ڈی پی او گول پردیپ کمار، ایس ایچ او گول منیراحمد خان ، انسپکٹر سمپال گل، انسپکٹر سمیر بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل انہوں نے علاقہ ڈھیڈہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معزز شہریوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا اور علاقہ میں امن امان ، بھائی چارے بنائے رکھنے کی اپیل کی ۔ چار بجے شام کو گول میں معزز شہریوں ، سو سائٹی ،اصلاح معاشرہ، سرپنچوں ،پنچوںو دوسرے سیاسی نمائندوں کے علاوہ نوجوانوں کے ساتھ ایک میٹنگ کی ۔ انہوں نے اس دوران گول میں امن بھائی چارے بنائے رکھنے کی اپیل کی ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ پولیس عوام کے ساتھ ہے اور بالخصوص بڑھتے نشہ کو جڑ سے ختم کرنے کے لئے عوام کا تعاون لازمی ہے ۔ انہوں نے اس موقعہ پر کہا کہ کسی بھی شر پسند عناصر کو بخشا نہیں جائے گا اور لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن بھائی چارے کو بنائے رکھیں ۔ اس موقعہ پر ایس ایس پی رام بن سے اپیل کی گئی کہ گول میں ہندوستان پاکستان کرکٹ کھیل کے دوران اگر کسی نوجوان نے کوئی غلطی کی ہو گی تو اُسے ایک موقعہ دیا جائے اور اسے بخشا دیا جائے کیونکہ نوجوانوں کے مستقبل کا مسئلہ ہے اور نوجوانوں ہی قوم کا سرمایہ ہے ۔ لوگوں نے پولیس کی کاوشوں اور کوششوں کی کافی سراہنا کی اور کہا کہ گول کی عوام پولیس کے شانہ بشانہ ہے بالخصوص شرپسند عناصر کو سزا دینے اور نشہ کی لت کو گول سے ختم کرنے پر ہر وقت عوام تیار ہے ۔ اس دوران ایس ایس پی رام بن نے گول ہائر سکینڈری سکول کے احاطہ میں تائیکنڈو کھیل میں حصہ لے رہے بچوں سے بھی تبادلہ خیال کیا ۔تائیکنڈو کے کوچ اروند سیتی سے بھی اس بارے میں انہوں نے تبادلہ خیال کیا ۔اس موقعہ پر لوگوں نے پولیس کی جانب سے نوجوانوں کو کھیل کی جانب راغب کرانے ، گراونڈ ، و دوسرے کام کرانے کی بھی مانگ کی ۔