ایس ایس جی۔2018کے تحت بیداری

 
 ؎رام بن //ضلع ترقیاتی کمشنر شوکت عزیز بٹ نے لوگوں کو سوچھ بھارت اور سوچھ سورویکھشن گرامین (SSG)-۔ 2018کے تئیں بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے ایک پُر وقار تقریب پر موبائل وین کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر گورویندر جیت سنگھ ،اے سی آر وویک پوری ،اے سی ڈی جی ایچ کرائیپاک،ڈی پی او طارق سہر وردی و دیگر افسراں موجود تھے۔اس موقعہ پر اپنے خطاب میں ڈی سی نے کہا کہ یہ پروگرام ایس ایس جی۔2018 پر قومی سطح کی مہم کا ایک حصہ ہے، جسے وزارت پینے کے پانی و صحت وصفائی کے دیہی صفائی و ستھرائی پروگرام کے تحت  (MDWS)شروع کیا گیا ہے، تاکہ عام لوگوں خصوصاً طلبا برادری کو پانی بچائو اور صفائی و ستھرائی سے آگاہ کیا جا سکے۔محکمہ آر ڈی ڈی اور پنچایتی راج کی جانب سے ایسا پروگرام منعقد کرنے کی ستائش کرتے ہوئے ڈی سی نے کہا کہ ایسی نویت کے پروگرام منعقد کرنے سے لوگوں میں پانی بچائو کی نہج اور صفائی و ستھرائی کو فروغ مل سکے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا اولین فرض ہونا چاہیے کہ ہم مستقبل کی آبادی کیلئے پانی کو بچائیں ۔انہوں نے گلوبل وارمنگ پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہوئے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کیلئے کہا ،تاکہ ماحولیات اور قدرتی وسائل کو تحفظ دیا جا سکے۔اس موقعہ پر موجود اہلکاروں اور لوگوں نے بیداری پروگرام کے لئے حلف بھی لیا۔مقررین نے لوگوں کو سوچھتا ایپ کا استعمال کرنے کی ترغیب دی تاکہ شہر کو صاف و ستھرا رکھا جا سکے، جو کہ سوچھ بھارت کو مقصد ہے۔