جموں// ایس ایس ایم انجینئرنگ کالج میں سٹوڈنٹ اور فیکلٹی چپٹر کا قیام عمل میں لایا گیا۔اس کا قیام انڈین سوسائٹی فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کی وساطت سے عمل میں لایا گیااور ا س سلسلے میں کالج میں ایک پروگرام منعقد کیا گیا۔پروگرام کی شروعات کالج ترانہ سے کی گئی اور اس دوران کالج کے پرنسپل ڈاکٹر این اے شاہ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔اس دوران انڈین سوسائٹی فار ٹیکنیکل ایجوکیشن کے صدر پروفیسر پرتاپسن کاسودیسئی کے ہمراہ پروفیسر اے پی متل،پروفیسر بوٹا سنگھ سدھو،مہا راجہ رنجیت سنگھ اور این آئی ٹی سرینگر کے ڈایریکٹر راکیش سہگل نے سٹوڈینٹس چپٹر کی افتتاح کی۔یہاں منعقدہ تقریب میں پروفیسر پرتاپ سین ککاسو اور بوٹا سنگھ سدھو نے کالج کو آئی ایس ٹی ای کے ساتھ جوڑنے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ یہ اس ادارے کی ہی نہیں بلکہ پوری ریاست کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے کہ ایس ایس ایم کالج ریاست کا پہلا ادارہ ہے جس کو آئی ایس ٹی ای کے ساتھ جوڑا گیا۔اس موقع پر این آئی ٹی سرینگر کے پرنسپل نے بھی اس ادارے کے آنے والے اچھے دنوں کی پیشن گوئی کی اور پروفیسر ایم آر ڈی کنڈنگر نے اپنے بیان میں کہا جھیل ڈل کو صاف رکھنے کے لئے شکارہ صفائی مہم چلائی جانی چاہئے۔اور پروگرام کے اختتام پر پروفیسر ایم مصطفی نے تمام شرکا کا شکریہ ادا کیا۔