تہران//یو این آئی// ایران نے خلیج عمان میں ایک آئل ٹینکر کو بین الاقوامی آبی علاقہ سے قبضے میں لے لیا، امریکی بحریہ نے کہا کہ یہ 2019کے بعد سے حساس خلیجی پانیوں میں تجارتی جہازوں پر قبضے یا حملوں کے سلسلے کی تازہ کڑی ہے ۔ ایرانی فوج نے کہا کہ اس نے خلیج عمان میں مارشل آئی لینڈ کے جھنڈے والے آئل ٹینکر کو ایرانی کشتی سے ٹکرانے کے بعد قبضے میں لیا گیا، جس میں عملے کے متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے ۔فوج کے ایک بیان میں کہا کہ کشتی کے عملے کے دو ارکان لاپتہ ہیں اور کشتی کے ساتھ ٹکرانے کی وجہ سے کئی زخمی ہوگئے ہیں۔امریکی بحریہ نے اس بحری جہاز کی شناخت ایڈوانٹیج سویٹ کے طور پر کی جو ایک سوزمیکس کروڈ ٹینکر ہے جسے تیل کی بڑی کمپنی شیورون نے چارٹر کیا تھا اور آخری بار کویت میں لنگر انداز ہوا تھا۔جہاز کی نگرانی کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ جہاز کی منزل امریکی خلیج میکسیکو کی بندرگاہ ہیوسٹن کے طور پر درج تھی۔جہاز کے مینیجر کو ترکی میں مقیم ایک کمپنی جینیل ڈینیزسِلک نکلیاتی اے ایس کے طور پر درج کیا گیا ہے جس نے فوری طور پر تبصرہ کی درخواست کا جواب نہیں دیا اور مارشل آئی لینڈ کے جہاز کی رجسٹری نے بھی فوری طور پر تبصرے کی درخواست کا جواب نہیں دیا۔