سرنکوٹ// سرنکوٹ کی پنچایت اپر سنء وارڈ نمبر 9 محلہ گائی میں گزش?تہ روز ہوئی موسلادھار بارش کینتیجہ میں ایک رہائشی مکان تباہ ہوگیاہے۔یہ مکان شمشیر حسین شاہ کاتھا جس کا ایک حصہ پوری طرح سے تباہ ہوگیاجبکہ دوسرے حصے کو بھی جزوی طور پر نقصان پہنچاالبتہ اس دوران کسی طرح کاکوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔شمشیر نے بتایاکہ وہ گزشتہ شب دو بجے نیند میں تھے کہ اچانک کچھ کھکسنے کی آواز آئی اور جیسے ہی دیکھاتودیوار سے پانی ٹپک رہاتھا۔انہوں نے بتایاکہ انہوں نے فوری طور پر بیوی اور بچوں کو باہر نکالاہی تھاکہ دیواراور پھر چھت گرگئی۔اس کاکہناہے کہ خوش قسمتی سے اہل خانہ محفوظ رہے تاہم مکان گرنے کی وجہ سے ان کا سب کچھ نقصان ہوگیاہے۔شمشیر کاکہناہے کہ ابھی تک انتظامیہ کی طرف سے مکان کا جائزہ لینے کیلئے کوئی ملازم یہاں نہیں آیا۔اس کاکہناہے کہ وہ ایک مزدور پیشہ شخص ہے جس کی ساری جمع پونجی یہی مکان تھا جو ایک دم گر گیا اور اب نئے مکان کی تعمیر کرنا ناممکن ہے۔اس نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ اس کے نقصان کا جائز ہ لیکر امداد فراہم کی جائے۔اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ایس ڈی ایم سرنکوٹ محمد رشید کوہلی نے بتایاکہ مکان گرنے کا نوٹس لیاجائے گا اور بہت جلد ٹیم بھیج کر نقصان کی تخمینہ رپورٹ تیار کی جائے گی۔