عظمیٰ نیوزسروس
جموں//جموں کے اکھنور علاقے میں سنیچروار کو کنٹرو ل لائن کے نزدیک مشکوک نقل و حمل دیکھنے کے بعد اتوار کو مسلسل دوسرے روز بھی سرحدی علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری رہا تاہم کسی بھی جگہ سے ابھی تک کوئی قابل اعتراض مواد بر آمد نہیں ہوا ۔ ذرائع سے معلوم ہو اہے کہ کچھ مقامی لوگوں نے سرحد کے قریب مشکوک نقل و حمل دیکھی جس کے بعد انہوں نے پولیس کو مطلع کیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اطلاع ملتے ہی پولیس و بی ایس ایف کی پارٹی جائے موقعہ پر پہنچ گئی جس کے بعد انہوں نے سرحدی علاقے کو محاصرے میںلیکر تلاشی کارروائی شروع کر دی ہے تاہم انہیں کچھ بھی حاصل نہیں ہوا۔پولیس کے ایک سنیئر آفیسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جموں کے اکھنور سیکٹر میں گزشتہ دنوں مشکوک افراد کی سرگرمیاں دیکھی گئی جس کے بعد وہاںتلاشی آپریشن شروع کر دیا گیا ہے ۔ انہوںنے بتایا کہ مشکوک افراد جن کے بارے میں شک ہے کہ وہ ملی ٹنٹ ہے کی سرگرمیوں کے بعد کنٹرول لائن کے متصل تمام علاقوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ سے کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد نہیںہوئی ہے ۔