جموں //جموں کے ضلع اکھنور علاقے میں لائن آف کنٹرول کے قریب آرمی کیمپ میں تعینات ایک فوجی اہلکار منگل کے روز پراسرار گولیوں سے ہلاک ہوا۔فوجی حوالداراکھنور کے جوگوان میں واقع آرمی کیمپ میں تعینات تھا ، جہاں اس کی لاش پراسرار حالت میں گولیوں کے زخموں سے لت پت ہوئی پائی گئی۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ مذکورہ اہلکار نے خود کشی کی تھی یا کوئی اور واقعہ ہوا ہے۔ پولیس نے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔