اکھنور تحصیل کو ضلع کا درجہ دیاجائے:منجیت سنگھ

جموں//اپنی پارٹی صوبائی صدر جموں منجیت سنگھ نے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل اکھنور کو ضلع کا درجہ دیاجائے۔ اکھنور میں ضلع جموں رورل اے کے پارٹی ورکروں کا منعقدہ یک روزہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے کہاکہ اکھنور کے لوگوں کا دیرینہ مطالبہ ہے کہ اُنہیں ضلع کا درجہ دیاجائے۔ اس کنونشن کا اہتمام ضلع صدر جموں رورل اے پشپ دیو اپل نے کیاتھا جس میں خواتین سمیت تیس سے زائد افراد نے شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری ڈاکٹر روہت گپتا، اپنی ٹریڈ یونین صدر اعجاز کاظمی، شنکر سنگھ چب، راندھیر سنگھ راجپورہ، سردیش سنگھ رانا بھی اِس موقع پر موجود تھے۔ منجیت سنگھ نے کہاکہ ’’یہ بہت پرانی تحصیل ہے اور جس کی ایک تاریخی اہمیت ہے، الگ ضلع بنانے سے اکھنور کے لوگوں کو موثر انتظامیہ مل سکے اور ترقی بھی ہوگی۔ اس موقع پر پشپ دیو اپل نے پنچایت حلقہ امبران گاؤں گڑھا تالاب میں گرنیڈیئر چوک سے دشکال اکھنور سڑک آرمی علاقہ سے کھونے کا مطالبہ کیا۔ اس کے علاوہ دیگر مسائل کو بھی اُجاگر کیا۔