جموں//ڈائریکٹوریٹ آف سینک ویلفیئر کی جانب سے آرمی پبلک سکول اکھنورمیں کونسلنگ کم کوچنگ پروگرام کاانعقاد کیاگیاجس کے دوران فوج میں آفیسراورجوان کے طورپرجوائن کرنے کے خواہشمندرکھنے والے نوجوانوں کوبھرتی اورفوج میں کیرئیرکے حوالے سے مختلف پہلوئوں کی جانکاری دی گئی۔اس دوران سابق فوجیوں نے بھی شرکت کی۔ یہ دروزہ پروگرام 9مئی کوشروع ہواتھااورگذشتہ روزاختتام پذیرہوا۔اختتامی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کرنل ڈاکٹروریندرکے ساہی ،وی آرسی نے فوج کی پیشہ وارانہ خدمات پرروشنی ڈالی اورنوجوانوں کے کیرئیرکے لئے مواقعوں پرتبادلہ خیال کیا۔کرنل شام لال نے نوجوانوں پرزوردیاکہ ایس ایس بیزکے بھرتی عمل میں حصہ لیں جوکہ رشوت ستانی سے مکمل طورپرپاک ہے۔انہوں نے ملک کیلئے خدمات دینے کیلئے اچھی صحت کویقینی بنانے کیلئے بہترین غذاکھانے اورمنشیات سے دوررہنے کی تلقین کی۔ڈائریکٹر سینک ویلفیئربورڈ برگیڈیئرہرچرن سنگھ ،وی ایس ایم نے رضاکاروں، سابق فوجیوں اورمقامی فارمیشن کمانڈروں،سکول پرنسپل اے پی ایس اکھنورکاپروگرام کے انعقاد کیلئے شکریہ اداکیا۔ انہوں نے کہاکہ پروگرام کامقصد سول سوسائٹی کوفوج کے قریب لاناتھا۔