مینڈھر //راشٹریہ رائفل کی 49آر آر یونٹ کی جانب سے مینڈھر سب ڈویژن کے اڑی گاﺅں میں ایک طبی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں فوجی آفیسران کےساتھ ساتھ سیول انتظامیہ کے اعلیٰ آفیسران ،پنچایتی اراکین اور علاقہ کے معززین و عام لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس دوران سیول اور فوج کے ماہر ڈاکٹروں نے مریضوںکا طبی معائینہ کرتے ہوئے ان کو مفت ادویات تقسیم کی ۔ڈاکٹروں نے عام لوگوں سے کہاکہ وہ اس مشکل وقت میں انتظامیہ کےساتھ تعاون کریں جبکہ کووڈ کے پھیلاﺅ کو روکنے کےلئے ماسک و دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کریں ۔فوجی آفیسران نے کہاکہ کووڈ کی وجہ سے عائد بندشوں کے دوران فوج کی جانب سے مختلف علاقوں میں عام لوگوں کی سہولیات فراہم کرنے کےلئے طبی کیمپوں کا اہتمام کیاجاتارہا ہے جبکہ فو ج اس عمل کو آئندہ بھی جاری رکھے گی ۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ کووڈ سے بچائے کےلئے ویکسین لگوائیں اور تیسری لہر کو روکنے کےلئے انتظامیہ کےساتھ تعاون کریں ۔مقامی معززین اور پنچایتی اراکین نے فوجی آفیسران کا شکریہ ادا کیا ۔