اڑی میں جامع مسجد کا سنگ بنیاد رکھا گیا

مینڈھر //مینڈھر سب ڈویژن کے اڑی علاقہ میں علما ء کی جانب سے ایک جامع مسجد کی تعمیر کیلئے اس کا سنگ بنیاد رکھا گیا ۔اس سلسلہ میں ایک مختصر تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں علماء و معززین نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔اس تقریب کے دوران امام و خطیب جامع مسجد سرنکوٹ سید بشارت حسین نے مسجد کا سنگ بنیاد رکھا ۔اس موقعہ پر امام و خطیب جامع مسجد مینڈھر محمد سلطان نقشبندی کے علاوہ کئی ایک علماء بھی موجود تھے ۔علماء نے مکینوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ سماجی برائیوں کو دور کرنے اور ایک متوازی معاشرہ قائم کرنے کیلئے مساجد کو آباد کیا جائے ۔انہوں نے جامع مسجد اڑی کی تعمیر میں امداد کرنے کی بھی اپیل کی ۔