نئی دہلی//راہل گاندھی نے مشہور کاروباری گوتم اڈانی کے ایک سال میں اپنی دولت میں 50 فیصد کا اضافہ کرنے پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا کس طرح ہوا۔ راہل گاندھی نے ٹوئٹر پر لکھا ’’آپ کی دولت 2020 میں کتنی بڑھی، صفر۔ آپ جینے کے لیے جدوجہد کر رہے تھے اور اب 12 لاکھ کروڑ کی کمائی کر کے اپنی دولت 50 فیصد بڑھا لی۔ آپ مجھے بتا سکتے ہیں ایسا کیوں؟‘‘راہل گاندھی نے ساتھ میں ایک خبر بھی شیئر کی ہے، جس کے مطابق اڈانی گروپ کے سربراہ گوتم اڈانی نے اس سال دولت کمانے میں دنیا کے تمام ارب پتیوں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ یہاں تک کہ اس معاملہ میں کار ساز کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلن مسک اور ایمیزون کے مالک جف یزوس بھی ان سے پیچھے ہیں۔