کوٹرنکہ// اپنی پارٹی کے نائب صدر چوہدری ذوالفقار علی نے مرکزی سرکار سے مانگ کرتے ہوے کہا کہ اسمبلی انتخاب سے قبل ریاست کا درجہ بحال کیاجائے۔بدھل میں ورکر س میٹنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ حال ہی میں اپنی پارٹی کے صدر الطاف بخاری نے وزیرا عظم سے ملاقات کے دوران ریاستی درجہ کی بحالی، زمینوں کے تحفظ اور 4 جی انٹرنیٹ کی سروس کو جلد بحال کرنے بات کی ۔انہوں نے لفٹنٹ گورنرسے مطالبہ کرتے ہوے کہا کہ سابقہ حکومت کے دوران بدھل سے شوپیاں سڑک کا سروے کروایا گیا تھامگر بد قسمتی سے سرکار کے گرنے سے تعمیرو ترقی کے کام ٹھنڈے بستے کی نذر ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جلد از جلد بدھل شوپیاں سڑک کا کام شروع کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ بدھل میں پانی ،بجلی ، طبی نظام و سڑکوں کی حالت زار کو بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔