راجوری //راجوری ضلع میں آگ لگنے کی وجہ سے ایک کچا رہائشی مکان خاکستر ہو گیا ۔ضلع کی تحصیل تریاٹھ کے گائوں گھائی باس میں پیش آئے مذکورہ واقعہ کے دوران خادم حسین ولد محمد یوسف کاکچے رہائشی مکان آگ کی وجہ سے مکمل طورپر خاکستر ہوگیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ مذکورہ گھر میں لگی آگ کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ گھر میں رکھا گیا ساز و سامان مکمل طورپر جل کر راکھ ہو گیا ۔مقامی معززین نے ضلع انتظامیہ راجوری سے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رہائشی مکان کے نقصان کا تخمینہ لگاکر متاثرین کو معاوضہ دیا جائے ۔
آگ لگنے سے رہائشی مکان خاکستر
