نئی دلی //آندھرا کے تروپتی شہر میں ایک سرکاری اسپتال میں پیر کو دیر رات آئی سی یو کے اندر آکسیجن کی سپلائی میں رکاوٹ آنے کی وجہ سے کم از کم کورونا کے11 مریضوں کی موت ہو گئی۔اس واقعہ کے بعد اسپتال میں خوف پھیل گیا۔بتایا جاتا ہے کہ آکسیجن سیلنڈر کودوبارہ بھر کر لوڈ کرنے میں پانچ منٹ کا وقت لگا لیکن اس بیچ آکسیجن کی کمی ہوگئی اوراس کمی کی وجہ سے زیر علاج مریضوں کی موت ہو گئی۔ چتور کے ضلع افسر نراین نے بتایا کہ ’’آکسیجن کی سپلائی پانچ منٹ کے اندر بحال ہو گئی۔