راجوری//انجمن گوجری زبان وادب دھرم سالہ کالاکوٹ کی زیرنگرانی کام کررہے سماجی تنظیم آوازگوجر خدمت خلق کے مشن کوآگے بڑھانے میں مصروف عمل ہے۔اس سلسلے میںآوازگوجرکی ٹیم نے نورمحمدترلی اوربشارت چوہان کی قیادت میں پہلگام کے گائوں لانجن میں ایک معذورشخص بشیرکھٹانہ ودیگرکچھ افرادمیں امداد تقسیم کی ۔اس حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے نورمحمدترالی نے کہاکہ آوازگوجر نیطبقہ کی فلاح وبہبودکیلئے بڑے پیمانے پرمہم شروع کررکھی ہے اوراسی سلسلے میں غریبوں کوامدادمہیاکرانے کاسلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم نے پہلگام کے گائوں لانجن میں معذورشخص بشیرکھٹانہ اوردیگرکچھ افرادمیں کھانے پینے ،رہنے اوردیگرقسم کی امدادتقسیم کی۔انہوں نے کہاکہ بشیرکھٹانہ کی ایک حادثے میں کمرٹوٹ گئی تھی اوراس کے ذمے دس افرادخانہ کی کفالت کی ذمہ داری ہے اورکمائی کاکوئی وسیلہ نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ آوازگوجرنے مستحق کنبہ کی نشاندہی کے بعداس کے گھرجاکراس کنبے کی امدادکی ۔انہوں نے کہاکہ آوازگوجریہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی۔