کوٹرنکہ //بلاک بدھل کی پنچایت حلقہ کیول تران کے آنگن واڑی مراکز میں راشن تقسیم کیا گیا ۔مقامی سرپنچ کی قیادت میں آئی سی ڈی ایس مراکز میں بچوں کیلئے نیوٹریشن تقسیم کی گئی جبکہ اس دوران سرپنچ فاروق انقلابی نے بتایا کہ وہ گزشتہ دو برسوں سے کمیٹی اراکین کے ہمراہ آنگن واڑی مراکز کیلئے راشن خرید رہے ہیں جبکہ اس دوران وہ بچوں کیلئے معیاری خوراک دستیاب کروانے کی انتہائی کوشش کرتے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ راجوری ضلع میں سبھی سرپنچ کیور منٹ کمیٹیوں کے ذریعہ ہی راشن کی خریداری کرنا چاہتے ہیں لیکن کچھ آفیسران و دکانداروں کی آپسی ملی بھگت کی وجہ سے اس عمل میں رکاوٹیں آرہی ہیں ۔انہوں نے کہاکہ رکاوٹ کی وجہ سے کمیٹیاں نیوٹریشن کی خریداری نہیں کر پارہی ہیں ۔انہوں نے پنچایتی اراکین سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ وہ نیوٹریشن کی خریداری پنچایتوں میں تشکیل دی گئی کیور منٹ کمیٹیوں کے ذریعہ ہی کریں تاکہ بچوں کو اس عمل کا فائدہ پہنچ سکے ۔