جموں//آنگن واڑی ورکرس ویلفیئر ایسوسی ایشن (ر) کے بینرتلے آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں نے ملک گیراحتجاج کے سلسلے میں پریس کلب جموں کے باہر مظاہرہ کیا۔اس دوران مظاہرین اپنے مطالبات مثلاً تنخواہوں میں اضافہ، آرڈرنمبر 268 کوواپس لینے، ای ۔پی۔ایف ،ای ۔ایس۔آئی اورپنشن سکیموں کولاگوکرکے سماجی تحفظ،سرکاری ملازم کااعلان، مرکزسے معقول خوراک کی فراہمی وغیرہ کی حمایت میں نعرے باز ی کررہے تھے۔ اس دوران مظاہرین نے کہاکہ آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں کاملک گیراحتجاج چل رہاہے اسی سلسلے کی کڑی کے تحت جموں میں بھی آنگن واڑی ورکروں اوہیلپروں نے مطالبات کے حق میں احتجاجی ریلی نکالی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمارامطالبہ ہے کہ آنگن واڑی ورکروں کی کم ازکم ماہانہ تنخواہ 15ہزارجبکہ ہیلپروں کی ماہانہ تنخواہ دس ہزارکی جائے ۔انہوں نے کہاکہ آئی سی ڈی ایس کے تحت تعینات آنگن واڑی ورکروں وہیلپروں کو ای پی ایف اور ای ایس آئی اورپنشن سکیموں کے دائرے میں لایاجاناچاہیئے ،ٹی اے ڈی اے دینے، سپروائزروں کی پرموشن کے تحت سینارٹی لسٹ بنانے کاپرزورمطالبہ کیا۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے ایک آرڈرنمبر 268،مورخہ 28 اگست 2017 جاری کیاتھاجس کے تحت ورکروں کوریٹائرمنٹ کے بعدریٹائرمنٹ فوائدسے محروم رکھاگیاہے جوکہ ناانصافی ہے۔اس دوران مظاہرین سے خطاب کرنے والے لیڈران میں لکشمن رویندرسنگھ، اشوک چوہدری، اشوک چوہدری جنرل سیکریٹری بھارتیہ مزدور سنگ جموں وکشمیر، سورنا چودھری صدراورنیلم شرماجنرل سیکریٹری آنگن واڑی ویلفیئرایسوسی ایشن ، کملیش کماری ، پرسینو دیوی ، چنت پورنی ، نرمل،جیوتی ، وشنودیوی ،وینادیوی اورکوشلیادیوی شامل تھے۔