جموں//آل ٹیچرس ایسوسی ایشن کے بینرتلے ٹیچرس ،ماسٹرس اورلیکچراروں کاایک اجلاس مریگنیانی سلاتھیہ اوردیوان سنگھ انتھال کی صدارت میں منعقدہواجس میں حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے آرڈرنمبر 940 ،ای ڈی یوآف 2017،مورخہ 17 نومبر 2017 کاخیرمقدم کیاگیاجس کے تحت وہ ٹیچرجنھوں نے مواصلاتی نظام تعلیم کے تحت ڈگریاں حاصل کی ہیں ،کسی بھی امتحان بیٹھنے کی ضرورت نہیں ہگی۔ مرگیانی نے ٹیچروں کاخیرمقدم کیا۔انہوں نے وزیرتعلیم الطاف بخاری کے رول کی ستائش کی ۔انہوں نے کہاکہ وزیرتعلیم کی سنجیدگی کے بغیراس آرڈرکاجاری ہوناممکن نہیں تھا۔ انہوں نے محکمہ تعلیم کے دیگراعلیٰ عہدیداران کابھی شکریہ اداکیا۔اس دوران میٹنگ میں کوآرڈی نیٹر وجے ،ضلع صدورشام ،اشوک، محمداکبر، محمدیونس ،صدیق ،سریندر سنگھ، سشماکھجوریہ ،ترشلا،راکیش ،اپاسنا، ریتو،جسبیرکور،کلونت ودیگران بھی موجودتھے۔