نیپیداو//آسیان کے رکن ممالک سے تعلق رکھنے والے عہدے داروں پر مشتمل ایک وفد نے میانمارکے فوجی سربراہ سے ملاقات کی ہے۔ جنرل من آنگ ہلینگ اور آسیان وفد کے سربراہ اور برونائی دارالسلام کے وزیر خارجہ ایروان یوسف کی تصاویر جاری کیں، تاہم اس ملاقات کی تفصیلات نہیں بتائیں۔ ایروان یوسف کے ساتھ آسیان کے سیکرٹری جنرل لم جوک بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد جنوب مشرقی ایشیا کے اس ملک میں عوامی حکومت کی بحالی پر بات چیت کرنا تھا۔ دونوں نمایندوں نے میانمر میں یکم فروری کو فوج کے اقتدار پر قبضے کے بعد کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ اطلاعات کے مطابق انہوں نے اپریل میں آسیان کے سربراہ اجلاس میں ہوئے 5 نکاتی اتفاق رائے پر تبادلہ خیال کیا۔ اس میں کہا گیا ہے کہ میانمر میں تشدد فوری طور پر روکا جائے، اور وہاں کی فوج اور جمہوریت نواز گروہوں کے درمیان ثالثی کے لیے آسیان کا ایلچی وہاں جائے۔