جموں //آئینز گروپ آف کالجز راجپورہ،چندی گڑھ کی جانب سے 9واں کنونشن منعقد کیا گیا۔کنونش میں پنجاب یونیورسٹی،پٹیالہ کے و ائس چانسلر پروفیسر(ڈاکٹر) بی ایس گھمان مہمان خصوصی تھے جبکہ چیر مین آرئین گروپ انشو کٹاریہ نے تقریب کی صدارت کی۔ اس دوران تقریباً250 انجینئرنگ، مینجمنٹ ،بی ایڈ طلاب کو ڈگریاں عطا کی گئی۔پروگرام کا آغاز چراغ روشن کرنے اور نارتھ ایسٹ طلاب کی جانب سے استقبالیہ دعا کے ساتھ کیا گیا۔پروفیسر(ڈاکٹر) بی ایس گھمان نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے طلاب کو مبارک باد دی ۔انہوں نے کہا کہ آئینز پنجاب یونیورسٹی کے اعلیٰ کالجوں میں سے ایک ہے،جو طلاب کی کل ہم نشو نما کے لئے اچھا کام کرتی ہے۔انہوں نے آرئینز مینجمنٹ کو مبارک باد دی،جنھوں نے فقط 100طلاب سے ایک کالج سے اپنا سفر شروع کیا اور اب 7کالجوں میں3500 سے زائد طلاب کو معیاری تعلیم فراہم کررہے ہیں ہیں ۔طلاب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ فقط ایک کنونشن ہی نہیں ہے بلکہ یہ اگلے چلینج کی شروعات ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کے طلاب کل کے معمار قوم ہونگے۔انہوں نے طلاب سے اچھا انسان بننے کی صلاح دی اور انہیں اپنے نام متعلقہ ایمپلائمنٹ ایکسچینجوں میں درج کرنے کو کہا۔ چیر مین آرئین گروپ انشو کٹاریہ نے طلاب کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ یہ آرئینز کیلئے فخر کا لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم سابقہ طلاب سے فنڈز نہیں چاہتے ہیں بلکہ ہم انہیں اپنا نام روشن کرنے کی خواہش رکھتے ہیں۔پرنسپل ڈاکٹر رمن رانی نے کالج اور متعدد اکیڈمک کاروئیوںو دیگر حصولیابیوں سے متعلق رپورٹ پیش کر دی ۔ اس موقعہ پر ڈائریکٹر پروفیسر بی ایس سندھو،پرنسپل ڈاکٹر رمن رانی و دیگران بھی موجود تھے،۔