عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// حکومت نے 10 سال پرانے آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنا لازمی قرار دیا ہے۔ اگر آپ کا آدھار کارڈ اپ ڈیٹ نہیں ہوا تو آپ کا آدھار منسوخ ہو سکتا ہے۔پہلے مفت آدھار اپ ڈیٹ کی آخری تاریخ 14 جون 2024 مقرر کی گئی تھی، تاہم اس میں توسیع کرتے ہوئے اسے 14 ستمبر 2024 کر دیا گیا تھا اور اب اسے 14 دسمبر تک بڑھا دیا گیا ہے۔ آدھار کارڈ اپ ڈیٹ کرنے سے سرکاری اسکیموں کا فائدہ اٹھانا آسان ہوجائے گا۔آدھار کارڈ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے راشن کارڈ، ووٹر شناختی کارڈ، رہائشی سرٹیفکیٹ، جن آدھار کارڈ، منریگا/ این آر ای جی ایس جاب کارڈ، لیبر کارڈ، پاسپورٹ، پین کارڈ، سی جی ایچ ایس کارڈ اور ڈرائیونگ لائسنس کی ضرورت ہوگی۔