مینڈھر //مینڈھر کے علا قہ کلر مو ڑہ میں آتشزدگی کی واردات میں ایک مکان جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا جس میں لا کھو ں روپے کا نقصان ہو گیا ہے ۔ مکان میں آگ لگنے کی وجہ رسوئی گیس بتا یا جاتاہے ۔ کلر مو ڑہ گائو ں میں محمد حسین ولد عبدالکریم سکنہ کلر مو ڑہ کے مکان کو اچانک رسوئی گیس خارج ہو نے کی وجہ سے آگ لگ گئی جو دیکھتے ہی دیکھتے پورے مکان میں پھیل گئی البتہ کوئی جا نی نقصان نہیں ہوا ۔ آگ کی واردات کو دیکھتے ہو ئے بھا ری تعداد میں علا قہ کے لو گ جمع ہو ئے اور آگ بجھا نے میں لگ گئے ۔اس دوران سرنکوٹ سے فائر سروس کی گاڑی بھی منگوائی گئی جس سے پانی چھڑک کر آگ پرقابو لیا گیالیکن اس سے قبل لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہوچکاتھا۔اس دوران پولیس بھی موقعہ پر پہنچ گئی اور اس نے حالات کا جائزہ لیکر تحقیقات شروع کردی ہے ۔