جموں//انسپکٹر جنرل آف پولیس ڈاکٹر ایس ڈی سنگھ نے جموں یونیورسٹی کے شعبہ نباتیات کے طلباء کیساتھ کیر ئیر کونسلنگ پروگرام کے دوران تبادلے خیال کیا ۔پولیس ہیڈ کواٹر گلشن گرونڈ میں منعقد کئے گئے اس پروگرام میں مذکورہ شعبہ کے یکم اور سوم سمسٹروں کے طلباء نے شرکت کی ۔اس دوران انسپکٹر جنرل آف پولیس نے طلباء کے مختلف سوالات کے جواب دیتے ہوئے ان کو معیاری تعلیم حاصل کرنے اور ملکی تعمیرو ترقی میں اپنا رول ادا کرنے کی تلقین کی ۔اس موقعہ پر شعبہ نباتیات کے ایچ او ڈی ڈاکٹر نمراتہ شرما ،پروفیسر وینا کول ،ڈاکٹر سکندر ودیگر پولیس آفیسران بھی موجود تھے ۔