تباہ شدہ سرنگ کو کھولنے کا کام تیز، امدادی کارروائیوںکیلئے فوج کی خدمات حاصل
چمولی// اتراکھنڈ کے چمولی ضلعے میں بچاؤاور امدادی کارروائی زورشور سے جاری ہے۔ وہاںاتوار ایک گلیشئر کے ٹوٹ جانے سے شدید سیلاب آگیا تھا اور بڑے پیمانے پر تباہ کاری ہوئی۔ چمولی ضلعے میں رشی گنگا بجلی پروجیکٹ کے نزدیک دھولی گنگا دریا میں شدید سیلاب کی کیفیت پیدا ہوگئی تھی۔بچائو کارروائیوں کے دوران کل شام تک 26 لاشوں کو بازیافت کیا گیا ہے اور امدادی ٹیموں نے 171 افراد کی تلاش کے لئے متعدد کاروائیاں شروع کیں ، جن میں پاور پلانٹ کے اعلی عہدیدار ، کارکن اور دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔اسٹیٹ ڈیزاسٹر رسپانس فورس (ایس ڈی آر ایف) نے کل صبح پھر سے سرنگ کے اندر کا راستہ کھولنے کا کام شروع کیا۔