اوڑی//اوڑی میں روڈ سیفٹی جانکاری اور ڈرائیونگ ٹیسٹ کے سلسلے میںایک پروگرام منعقدکیا۔منگل کو اے آر ٹی او بارہمولہ انجینئر مبشر جان نے 'سایہ' نامی غیر رضا کار تنظیم کے اشتراک سے روڈ سیفٹی جانکاری اور ڈرائیونگ کے حصول کیلئے پروگرام منعقد کیا جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔پروگرام میں 55 افراد نے ڈرائیونگ ٹیسٹ میں حصہ لیا جبکہ 50 کے قریب افراد نے لرنر ٹیسٹ میں شرکت کی۔ لوگوں نے اے آر ٹی او کی اس کوشش کی سراہنا کی۔ لوگوں نے بتایا کہ اوڑی میں پہلی بار اس طرح کاپروگرام منعقد کیا گیا۔ غیرسرکاری تنظیم 'سایہ' کے جنرل سیکریٹری نوید بختیار نے بتایا کہ وہ اس دور دراز علاقے میں پروگرام منعقد کرنے کے لئے اے آر ٹی او بارہمولہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور ان سے گزارش کرتے ہیں کہ وہ اوڑی میں مزید ایسے پروگرام منعقدکریں تا کہ عام لوگوں کو پریشانی سے چھٹکارا مل سکے۔ راقب احمد نامی ایک نوجوان نے بتایا کہ انہوں نے اے آر ٹی او سے گزارش کہ وہ اوڑی میں بھی ایک دفتر قائم کر یں اوراگر ہفتے میں ایک ہی دن وہ دفتر کھلا رہے گا تو عوام کو کرایہ اور دیگر مشکلات سے نجات ملے گی ۔اے آر ٹی او انجینئر مبشر جان نے بتایا کہ ایسے پروگرامات منعقد کرنے کا مقصد یہ ہے کہ لوگوں اور انتظامیہ کے مابین فاصلے ختم ہوں اورلوگوں کے دروازوں پر ہی انہیں خدمات میسر ہوں۔