اوڑی میں اسلحہ سمیت 2افراد گرفتار

اوڑی/ظفر اقبال/اوڑی قصبہ میں پولیس نے دو افراد کی گرفتاری کے بعد ان سے چینی ساخت کے ہتھ گولے برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ کولگام میں ایک آپریشن کے دوران عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانے سے اسلحہ و گولہ بارود برآمدکیا گیا ۔ قصبہ اوڑی کے بونیار علاقے میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کی ایک مشترکہ ٹیم نے ایک ناکہ پر تلاشی کے دوران دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے چینی ساخت کے دو گرینیڈ بر آمد کئے۔گرفتار شدگان کی شناخت لیاقت احمد ککرو ولد شوکت احمد ککرو ساکن نمبلہ اوڑی اور اختر احمد میر ولد حفیظ اللہ میر ساکن بونیار کے بطور ہوئی ہے۔ادھر سیکورٹی فورسز نے ضلع کولگام کے منزگام علاقے میں پیر کے روز جنگجوئوں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگانے کا دعویٰ کیا۔ رہماکن منزگام جنگل علاقے میں ایک آپریشن کے دوران جنگجووں کی ایک کمین گاہ کا پتہ لگایا گیا۔ ادھر سوموار بعد دوپہر سیکورٹی فورسز اور جموں کشمیر پولیس نے نٹی پورہ سرینگر کے ایک مخصوص علاقے کا محاصرہ کرکے وہاںتلاشی کارورائیاں عمل میںلائی ں۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے علاقے میں گھر گھر کی تلاشیاں عمل میںلائی ںجبکہ مکینوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔ تاہم کسی کی گرفتاری عمل میں نہیںلائی گئی اور نہ ہی کوئی قابل اعتراض چیز بر آمد کی گئی ہے ۔ جس کے بعد علاقے کا محاصرہ ختم کر دیا گیا ۔