نیویارک //تیزی سے پھیلنے والے کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون نے تعطیلات میں سفر کو متاثر کردیا۔ کورونا وائرس کی نئی قسم اومی کرون کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے دنیا بھر میں کمرشل ایئرلائنز کی کمپنیوں نے ساڑھے چار ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کی ہیں جس نے کروڑوں افراد کے لیے کرسمس کی خوشیوں کو ماند کر دیا ہے۔ فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ نیبتایا ہے کہ جمعے کو کرسمس کے موقعے پر عالمی سطح پر ایئرلائن کمپنیوں نے کم از کم 2401 پروازیں منسوخ کی ہیں جو فضائی سفر کے لیے ایک بھاری دن تھا۔اسی طرح تقریباً دس ہزار مزید پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ جس میں امریکی ایئرپورٹ سے آنے اور جانے والی 500 پروازیں شامل ہیں۔کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ کے بعد پائلٹس اور پرواز کے عملے کے بیمار پڑنے یا قرنطینہ میں جانے کی وجہ سے لفتھانزا، ڈیلٹا، یونائٹیڈ ائیرلائنز اور دیگر ائیرلائنز پروازیں منسوخ کرنے پر مجبور ہیں۔فلائٹ اویر کے مطابق یونائیٹڈ ائیرلائن نے جمعے کو 170 یا شیڈول کی گئیں 9 فیصد پروازیں منسوخ کیں۔یونائٹیڈ ائیرلائن کا کہنا ہے کہ’ رواں ہفتے اومیکرون کے بڑھتے ہوئے کیسز نے قومی سطح پر پروازوں کے آپریشن کو براہِ راست متاثر کیا ہے‘، اس کے نتیجے میں بدقسمتی سے ہمیں پروازیں منسوخ کرنی پڑیں اور متاثرہ صارفین کو قبل از وقت مطلع کردیا گیا تھا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ائیر پورٹ آنے والے مسافروں کے لیے جلد از جلد پروازیں بک کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔اسی طرح ڈیلٹا ائیرلائن نے بھی 145 سے زائد پروازیں منسوخ کی ہے، انہوں نے کہا کہ ’طے شدہ احاطے کے لیے شیڈول پروازوں اور متبادل طیاروں سمیت تمام تر سہولیات کو ختم کردیا گیا ہے‘۔کمپنی نے کہا کہ ’ہم تعطیلات کیدوران سفر کے منصوبے میں تاخیر پر اپنے صارفین سے معذرت چاہتے ہیں‘۔ملازمین کے کورونا وائرس کا شکار ہونے اور خود کو قرنطینہ میں آئسولیٹ کرنے کے بعد الاسکا ائیر لائنز کی 10 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔