اودہمپور// اودہمپور جیل میں ڈائریکٹر جنرل آف پولیس جیل خانہ جات وی کے سنگھ (آئی پی ایس) کی ہدایت پر سپرانٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل اودہمپور ہریش کوتوال کی نگرانی میں این جی او انڈین سوشلسٹ یوتھ فرنٹ کے اشتراک سے ”سے نوٹو ڈرگس“ منشیات مخالف بیداری کیمپ کا اہتمام کیا گیا ۔کیمپ میں جیل کے قیدیوں اور عملہ نے بھی شرکت کی۔اس موقعہ پر تقریباً100شرکاءنے شرکت کی۔ این جی او صدررگھوبیر گنڈوترہ نے منشیات کے مضر اثرات کی جانکاری دی۔انہوں نے قیدیوںکوبتایا کہ منشیات کیمیکل ہوتا ہے جس سے جسم اور دماغ پربری طرح متاثر ہوتے ہیں۔کیمپ کے اختتام پر سپرانٹنڈنٹ ہریش کوتوال نے قیدیوں کو بتایا کہ منشیات لینے سے انسان میں کمزوری آتی ہے، بیماریوں کا خطرہ بڑھ جاتا ہے اورمعاشرے سے دور ہو جاتا ہے ۔ سپرانٹنڈنٹ جیل ہریش کوتوالاین جی او کی جانب سے کیمپ منعقد کرنے کے لئے تہیہ دل سے تعاون دینے پر انکا شکریہ ادا کیا۔جیل کے قیدیوں نے ڈی جی پولیس قید خانہ جات کی جانب سے ایسے پروگرام منعقد کرنے پر انکی ستائش کی۔